بھارتی میوزک چینل کی خاتون اینکر نے خود کشی کر لی
حیدرآباد دکن: بھارت کے ایک تیلگو میوزک چینل سے وابستہ خاتون اینکر پرسن نے خود کشی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے تیلگو زبان میں چلنے والے گیمنی میوزک چینل سے وابستہ 23 سالہ وی جے نروشا چوہدری نے مبینہ طور پر اپنے دوست کے ساتھ اختلافات کے باعث خود کشی کر لی۔ حیدر آباد کے ضلع چھتور سے تعلق رکھنے والی نوجوان اینکر پرسن نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق نروشا کینیڈا میں رہائش پذیر اپنے بوائے فرینڈ سے ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی کہ دونوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی جس پر کال کے دوران ہی نروشا نے خود کشی کر لی۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھارتی ریاست تامل ناڈو کے معروف ٹی وی اداکار ایس سائی پرشانت نے بھی کسی مشروب میں زہر ملا کر خود کشی کر لی تھی۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.