Latest National, International, Sports & Business News

براک اوباما کی چینی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی ہم منصب براک اوباما نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے دور میں لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بیجنگ: () بائیسویں ایپک کانفرنس میں شرکت کے لئے چین گئے صدر اوباما نے دار الحکومت بیجنگ کے ژونگ نان ہئی مرکز میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی امن، استحکام، خوشحالی، بین الاقوامی اور علاقائی امور کے لئے دونوں ملکوں میں رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان تعاون بڑھنے سے دونوں ملکوں کے عوام کو بالخصوص اور دنیا بھر کے لوگوں کو بالعموم فائدہ ہو سکتا ہے۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.