تحریک انصاف نے ننکانہ میں اپنی طاقت دکھانے کی کی تیاریاں مکمل کر لیں

داخلے کیلئے پانچ گیٹ، 15 ہزار کرسیاں اور 80 فٹ لمبا سٹیج تیار ، سکیورٹی کیلئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات

ننکانہ صاحب ( ) پاکستان تحریک انصاف آج ننکانہ صاحب میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے کی تیاریاں تقریبا مکمل ہو گئی ہیں ، پرجوش کارکنوں نے ننکانہ صاحب کا رخ کر رکھا ہے ، تحریک انصاف کا سونامی آج ننکانہ صاحب میں ٹھاٹیں مارتا نظر آئے گا ، گورونانک ہائی سکول گراؤنڈ میں پنڈال سج چکا ہے ، جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ، چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت کی تقاریر کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے ، جلسہ گاہ کے اطرف میں عمران خان اور مقامی قیادت کی تصویروں والے قد آدم فلیکس آویزاں ہیں ، جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے 5 گیٹ بنائے گئے ہیں ، سیکورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی فرائض انجام دیں گے ۔ کپتان کے انتظار میں کارکنوں کا جوش و خروش عروج پر ہے ۔ پنڈال کے باہر تحریک انصاف کے پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سرخ سبز ٹوپیاں ، پٹکے عمران خان کی تصویروں والے بیجز ، رسٹ بینڈ ، ہیڈ بینڈ کے سٹال سجے ہوئے ہیں ، جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ، تاہم دوسرے شہروں سے آنے والے کارکن پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.