پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کر دیا، پوری ٹیم 262 رنز پر آئو

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لیںڈ کی ٹیم 262 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کو مجموعہ طور پر 319 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے.

ابوظہبی: () ابوظہبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کے 566 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 15 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کے خلاف 319 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔ ابوظہبی میں جاری سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 150 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ٹم لیتھم نے کیرئیر کی پہلی سنچری سکور کرکے ٹیم کو سہارا دیا لیکن وہ 103 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد مارک کریگ بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔ اس سے پہلے کورے اینڈرسن 48 رنز کا اضافہ کرکے چلتے بنے تھے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے چار، ذوالفقار بابر نے دو جبکہ محمد حفیظ اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دو سو باسٹھ رنز پر کیوی ٹیم کو آؤٹ کرنے والی قومی ٹیم نے فالو آن نہیں لیا بلکہ 304 رنز کی برتری ملنے پر دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ زخمی احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی اوپننگ کے لئے میدان میں آئے۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا لئے اور کیویز کے خلاف 319 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔ اظہر علی 9 اور محمد حفیظ 5 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.