Latest National, International, Sports & Business News

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان 51 برس کے ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان نے زندگی کی 51 بہاریں دیکھ لیں۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان 14 مارچ 1965 کو ممبئی میں فلمساز اور ہدایت کار طاہر حسین کے گھر پیدا ہوئے جنہوں نے  فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈایکٹر فلم’’یادوں کی بارات‘‘ سے کیا لیکن ہیرو کے روپ میں پہلی بار 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں نظر آئے جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کامیابیوں کا سفر شروع کیا جو آج تک جاری ہے جب کہ انہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’انداز اپنا اپنا‘‘،’’غلام‘‘، ’’راجہ ہندوستانی‘‘،’’سرفروش‘‘اور’’عشق‘‘ شامل ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے 2000 کے بعد فلموں میں ایسا رنگ جمایا کہ وہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پہچانے جانے لگے جب کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم’’لگان‘‘ میں کرکٹر کا کردار نبھا کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی یہی نہیں ان کی جاندار اداکاری کے باعث ان کی فلم کو ’’آسکر‘‘ ایوارڈ  کے لیے بھی نامزد کیا گیا جس کے بعد انہوں نے فلم’’دل چاہتا ہے‘‘،’’منگل پانڈے‘‘،’’رنگ دے بسنتی‘‘،’’تارے زمین پر‘‘،’’گجنی‘‘،’’تھری ایڈیٹس‘‘ اور ’’پی کے‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔

تبصرے بند ہیں.