ارجن کپوراورآتیا شیٹھی میں قربتیں بڑھنے لگیں
ممبئی: بالی ووڈ نگری میں حال ہی میں قدم رکھنے والے اداکار ارجن کپور اور ماضی کے سپراسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ آتیا شیٹھی میں قربتیں بڑھنے لگیں۔
بالی ووڈ اداکارارجن کپوراپنی جانداراداکاری کے باعث فلم نگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت ان کے معاشقے بھی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ معاشقے کا چرچہ زبان زد عام تھا تاہم اب ایک اور اداکارہ کے ساتھ انہیں دیکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن کپور ماضی کے سپر اسٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی اور اداکارہ آتیا شیٹھی میں قربتیں بڑھنے لگیں ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ گزشتہ رات بھی ایک تقریب میں دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ شرکت کی تاہم تقریب میں ارجن کپور کی سابقہ محبوبہ سوناکشی سنہا بھی موجود تھیں۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.