ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرکے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلاشنکوف اور دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے گرفتارملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے،پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد ہی اصل محرکات کا علم ہوسکے گا کہ گرفتار ملزمان کہاں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے اوران کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔
تبصرے بند ہیں.