Latest National, International, Sports & Business News

ہمارے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب کھلی جنگ، دما دم مست قلندر ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب ہماری تمھاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندرہوگا۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بہادر افواج ہندوستان کی پراکسی طالبان وافغان جارحیت کامنہ توڑجواب دے رہی ہیں، شکست دشمن کا مقدر ہے! انشا اللہ۔وزیر دفاع کہنا تھا کہ نیٹوافواج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا دیا، ساری دنیا کے دہشتگردوں کو اکٹھا کرکے دہشتگردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں لیکن طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے۔

تبصرے بند ہیں.