Latest National, International, Sports & Business News

کراچی:بارش اورسیلاب تباہی کی داستان چھوڑگئے

کراچی میں بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے زیادہ تر علاقوں سے پانی نکالا جاچکا ہے اور حالات تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں۔تاہم سیلابی پانی اپنے پیچھے تباہی کے نشانات چھوڑ گیا ہے۔کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سعدی ٹاوٴن، امروہہ سوسائٹی، صفورا گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں گھروں میں داخل ہونے والے پانی کونکال دیاگیاہے، جبکہ چند علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو اداروں کی جانب سے پانی کی نکاسی کاکام جاری ہے، ادھر ملیرندی کے سیلابی ریلے سے کورنگی کراسنگ اور شہر کو ملانے والی سڑک بْری طرح متاثر ہو ئی ،جسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، تاہم متاثرہ سڑک کی بحالی کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا۔جس کے وجہ سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.