Latest National, International, Sports & Business News

کراچی کو 10 کروڑ گیلن پانی فراہم کرنیوالی حب کینال میں شگاف

کراچی کو روزانہ دس کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ حب کینال میں شگاف پڑنے کی وجہ سے کے تھری کے متبادل ذریعے سے کراچی کو سات کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کراچی واٹر بورڈ کے چیف انجینئر بلک سپلائی ظفر پلیجو کے مطابق متبادل ذریعے سے پانی کی فراہمی کے باوجود 3 کروڑ گیلن پانی کی کمی رہے گی جس کی وجہ سے آئندہ ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت رہے گی

تبصرے بند ہیں.