کراچی: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جب کہ کراچی میں فوجی دستے ضمنی انتخاب والے حلقوں میں آج تعینات کردیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کے 7قومی وصوبائی حلقوں میں 22اگست کوضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ کی7قومی وصوبائی نشستوں پر22اگست کوہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے بیلٹ پیپرزالیکشن کمیشن کوجاری ہوچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزسمیت انتخابی موادمتعلقہ ریٹرننگ افسران کوپہنچا دیاہے۔جبکہ انتخابی عملے کی تعیناتی بھی کی جاچکی ہے۔21اگست کوانتخابی موادفوج کی نگرانی میں پریذائیڈنگ افسران کے سپردکیا جائے گا۔ سندھ میں این اے235 سانگھڑ، این اے237 ٹھٹھہ، این اے254 کراچی شرقی، پی ایس12 شکارپور، پی ایس64 میرپورخاص، پی ایس95 کراچی غربی، پی ایس103 کراچی وسطی کے حلقوںمیں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق فوجی دستے منگل کوکراچی کے مذکورہ حلقوںمیں آجائیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.