Latest National, International, Sports & Business News

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 6 افراد قتل، 2 زخمی

کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف علاقوں میں 6 افراد کو بے دردی سے قتل اور 2 کو زخمی کر دیا گیا۔ کراچی: کراچی میں امن وامان کا قیام ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ ہر روز کا آغاز بیگناہ شہریوں کی زندگیوں کے چراغ گُل ہونے سے ہوتا ہے۔ میوہ شاہ قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ ملیر وائرلیس گیٹ کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مقتول کی شناخت کلام کے نام سے کر لی گئی ہے۔ کھارادر کے علاقے میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ لائنز ایریا میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ میوہ شاہ قبرستان سے ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے۔

تبصرے بند ہیں.