کراچی: گزشتہ روز خودکش حملے میں جاں بحق صدر آصف زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ بلال شیخ کے جسد خاکی کو گلبہار میں ان کی رہائش گاہ سے پیپلز ہاؤس لایا گیا جہاں بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر، صوبائی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے علاوہ ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری ، اے این پی کے رہنما بشیر جان ،مسلم لیگ(ن) کے سلیم ضیا سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں ،مقتول کے اہل خانہ ،عزیز و اقارب اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انتہائی رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، بعدازاں بلال شیخ کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سی ون ایریا قبرستان لیاقت آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بلال شیخ بلاول ہاؤس اور کراچی میں صدر آصف زرادری کے چیف سیکیورٹی آفیسر تھے اور وہ گزشتہ روز گرو مندر میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.