Latest National, International, Sports & Business News

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم

حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پرغائب ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں  وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں

تبصرے بند ہیں.