کراچی: چین کے سولر پاور پروجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنی ’’ہینرجی گلوبل ایشیا پیسفک لمیٹڈ ‘‘کے 4 رکنی وفد نے پیرکووزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی کمپنی ہینرجی لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او فرانک زو(Frank Zhu)، نائب صدرکائی زانگ(Kai Zhang) ٹیکنیکل ڈائریکٹر کا چون ہوئی (Ka Chun Hui) کے علاوہ سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد زبیر موتی والا، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ چینی حکومت اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ صوبہ سندھ اور وفاقی حکومت کا برسوں کا ساتھ رہا ہے۔ چین کے ساتھ ٹیکنالوجی اور انفرااسٹرکچر سے لے کر ہر شعبے میں تعاون جاری ہے اور سندھ میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.