دبئی / لندن / واشنگٹن / لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے لاہورمیں تحریک انصاف کے مظاہرے میں پولیس کے کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کی ہے۔ جبکہ امریکامیں پاکستان کی سابق سفیراور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے بھی شدیدردعمل کااظہارکیاہے۔ ہفتے کولاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے کیے گئے پرامن احتجاج پرپنجاب پولیس کی کارروائی پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج پرپولیس کی جانب سے کیے گئے تشدداور مرکزی رہنماؤں کی گرفتاری کے عمل نے ضیاالحق کے آمرانہ دورکی یادتازہ کردی ہے۔امریکامیں سابق پاکستانی سفیراور پیپلزپارٹی کی رہنماشیری ر حمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کویاد رکھناچاہیے کہ یہ پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں کہ وہ پرامن مظاہرے کرلیں اوردھرنے دے سکیں۔ یہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہے۔
تبصرے بند ہیں.