لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے راشد لطیف کو بھارتی بکی انوبھٹ سے متعلق بیان پر قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔ پی سی بی نے سابق کپتان راشد لطیف کو بھارتی بکی انو بھٹ کو ماضی میں پی سی بی کا مہما ن رہنے کا الزام عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے سابق کپتان سے الزامات سے متعلق ثبوت طلب کر لئے ہیں،پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں سابق وکٹ کیپرسے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ پر لگائے گئے الزامات کی ثبوت کے ساتھ وضاحت کریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل راشد لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی بکی انو بھٹ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مہمان رہا ہے اور اس حوالے سے اگر کرکٹ بورڈ انہیں عدالت لے جانا چاہے تو وہ عدالت جانے لے لئے بھی تیار ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے راشد لطیف کے بیان کو بے بنیاد اور احمقانہ قراد دیتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ کو راشد لطیف سے اس قسم کے بیان کی توقع نہیں تھی۔
تبصرے بند ہیں.