پسرور کے نالہ ڈیک میں طغیانی سے قلعہ احمد آباد اور ظفروال کو ملانے پر پل ٹوٹ گیا ، روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک بند ہو گئی۔تحصیل پسرور سے گزرنے والے نالہ ڈیک میں طغیانی سے نواحی دیہات زیرآب آنے کیساتھ قلعہ احمد آباد اور ظفروال کو ملانے پر پل ٹوٹ گی۔یہ پل چند روز قبل ہی مکمل ہوا تھا جو نالے کے منہ زور پانی کا زور برداشت نہ کرسکا اور زمیں بوس ہو گیا،پل ٹوٹنے سے ظفروال اور قلعہ احمد آباد کے شہروں کو ملانے والی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔
تبصرے بند ہیں.