Latest National, International, Sports & Business News

پرینکا گاندھی نے صحافی کے جوتے اٹھائے

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک صحافی کے جوتے اٹھائے جو اُس وقت بے ہوش ہوگئے تھے جب پرینکا کے بھائی اور پارٹی صدر راہول گاندھی ‘ لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیرالا پہنچے ۔ راہول نے ویناڈ کے کلکٹر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کیا۔ اس دوران 3 میڈیا والے بے ہوش ہوگئے۔ بعدازاں ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں پرینکا گاندھی کو ایک صحافی کے جوتے پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ راہول گاندھی نے اس اسٹریچر کو لے جانے میں لوگوں کی مدد کی جس پر اس شخص کو ایمبولنس میں منتقل کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.