Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان کا عدالتی نظام آئینی لحاظ سے مضبوط ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلا پر قانون کی عملداری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ انصاف کی فراہمی کا فریضہ ایمانداری سے سرانجام دیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدلیہ قانون کی محافظ ہے اور وکلا کا فرض ہے کہ وہ اپنے پیشہ کے ساتھ مخلص رہتے ہوئے انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ سے تعاون کریں، عدالتوں کی بہتر کارکردگی سے عوام میں عدالتوں پراعتماد مزید بڑھے گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان کا عدالتی نظام آئینی لحاظ سے مضبوط ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، وکلا کو چاہئے کہ وہ بینچ اور بار کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے بھی کردار ادا کریں۔

تبصرے بند ہیں.