Latest National, International, Sports & Business News

پالپا کا ملک بھر کے پائلٹس کو ممبر شپ دینے کا فیصلہ

پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پی آئی اے کے علاوہ اب نجی ائیرلائنز کے پائلٹس کو بھی تنظیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

اعلامیے کے مطابق پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پی آئی اے کے علاوہ اب نجی ائیرلائنز کے پائلٹس کو بھی تنظیم میں شامل کرنے کے منظوری دے دی ہے۔

پہلے مرحلے میں نجی ائیرلائنزکے پائلٹس کو ایسوسی ایٹڈ ممبرشپ دی جائے گی اور پالپا کے قوانین میں تبدیلی کے بعد نجی ائیرلائنز کے پائلٹس کو تنظیم کی کونسل ممبر شپ دی جائے گی۔

پالپا  کے صدر کیپٹن سلمان چوہدری نے کہا کہ اس تاریخی فیصلے سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کی بہتری کے لیے پالپا کا کردار مزید اہم ہوگا۔

پائلٹس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن فار پائلٹس نے بھی پی آئی اے کے علاوہ دیگر ائیرلائنز کے پائلٹس کو پالپا میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، فیصلہ پائلٹس کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.