ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہوگئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں  زرمبادلہ  ذخائر 17.31 کروڑ ڈالرکم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 ستمبر کو  13.58 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 10.61 کروڑ  ڈالرکم ہوکر 7.89 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.7 کروڑ ڈالرکمی سے 5.68 ارب ڈالر رہے۔

تبصرے بند ہیں.