Latest National, International, Sports & Business News

ٹوبہ: ایم پی اے سردار ایوب خان کے ڈیرے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق،4 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم پی اے سردار ایوب خان کے ڈیرے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، ممبر صوبائی اسمبلی سردار ایوب خان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے متعلق واقعہ رجانہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرے پر اُس وقت فائرنگ کی جب ایم پی اے ایوب گادھی وہاں موجود تھے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایوب گادھی زخمی جب کہ اُن کے ساتھی موقع پر ہی دم توڑ گئے، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور فوری طور پر ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا۔علاوہ ازیں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔

تبصرے بند ہیں.