Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم کفایت شعاری مہم، متعدد سینیٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت

اسلام آباد:وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم میں پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا معاملہ پر اکثریتی سینیٹرز نے تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق 95 کے ایوان میں 21 سینیٹرز نے تحریری طور پرتنخواہ میں 25 فیصد کفایت شعاری مہم کا جواب ہاں میں دیا جبکہ بیشتر سینیٹرز نے سیکرٹریٹ کے میمورنڈم کا جواب نہیں دیا۔مزید بتایا گیا کہ سینیٹرز کی جانب سے تحریری پرفارمہ پُر نہ کرنے والے سینیٹرز بھی کفایت شعاری مہم میں شامل نہیں ہیں تاہم سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹرشیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اوراعظم نذیر تارڑ سمیت 21 ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہ کٹوائی۔سینیٹر منظورروبینہ ناز، سعدیہ عباسی، خالدہ اطیب، ہدایت اللہ سمیت دس سینیٹرز نے تنخوا کٹوانے سے انکار کیا جبکہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے اکثریتی سینیٹرز نے کفایت شعاری مہم میں تنخواہ کٹوائی جبکہ اپوزیشن لیڈر سمیت بیشتر نے تنخواہ میں کٹوتی کی مخالفت کی۔

تبصرے بند ہیں.