Latest National, International, Sports & Business News

وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ

مکہ مکرمہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کیمپس کا معائنہ کیا اور حجاج کرام کیلئے سہولیات کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر محسن نقوی 100 سالہ بزرگ حاجی سے خصوصی طور پر ملے، ان کی خیریت دریافت کی اور معمر ترین حاجی کی ہمت کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام سے کیمپس میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے دریافت کیا، حجاج کرام سے رہائش اور کھانے پینے کی سہولتوں کے بارے پوچھا۔حجاج کرام نے کہا کہ اس بار انتظامات اچھے ہیں، کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن عملے نے بہت تعاون کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کی محنت کی تعریف کی اور کہا کہ ہر حاجی ہمارے لئے بہت خاص ہے، آپ کے مسائل کے حل کیلئے عملہ موجود ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت نے اس بار حجاج کرام کی پاکستان میں امیگریشن کی بہت بڑی سہولت فراہم کی، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزارت حج کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.