Latest National, International, Sports & Business News

وزیر اعظم نواز شریف نےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

اسلام اباد: وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ روز کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھجوا دی ہیں، وزیراعظم نے30 ستمبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن سے 5 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی، تاہم اثاثوں کی تفصیلات 7 اکتوبر کو پیش کی گئیں، جبکہ 148 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے تاحال اثاثوں کے تفصیلات کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

تبصرے بند ہیں.