لاہور: وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز رائے ونڈ سے اچانک اپنی محدودسیکیورٹی کے ساتھ ذاتی کار میں سوار ہوکرماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک مقامی دہی بڑے فروش سے دہی بڑے خرید کر کھائے۔ اس دوران وزیراعظم کے ساتھ صرف4سیکیورٹی گارڈ موجودتھے تاہم مقامی پولیس اطلاع ملنے پربھاری نفری کے ہمراہ ان سے کچھ فاصلے پرالرٹ نظر آئی۔ دہی بڑے کھانے کے بعد وزیر اعظم واپس رائے ونڈروانہ ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.