Latest National, International, Sports & Business News

نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں علاج کروانے کا فیصلہ

نواز شریف نے جیل سے رہا ہوکر گھر پہنچنے کے بعد شریف میڈیکل سٹی میں علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے وہ کل طبی معائنہ کیلئے جائیں گے۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں علاج کا فیصلہ کیا ہے وہ کل وہاں جائیں گے۔شریف میڈیکل سٹی میں  ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کے مزید ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگادوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کبھی علاج سےانکار نہیں کیا اور نہ ہی لندن جانے کا کہا، کل ثابت ہوا کہ نواز شریف کا علاج شروع نہیں ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.