Latest National, International, Sports & Business News

موٹاپے کیخلاف مہم،امریکی خاتون اول نےبچوں کی دوڑیں لگوادیں

امریکی خاتون اوّل بچوں میں موٹاپا کم کرنے کی مہم کے لئے ایک اسکول پہنچ گئیں۔ مشیل اوباما نے بچوں کے ساتھ دوڑ لگائی اور ورزش کرکے وزن کم کرنے کے گر بھی بتائے۔ مشعل اوباما اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی شاکوئیل واشنگٹن کے ایک پبلک اسکول پہنچے۔ دونوں کا مقصد بچوں میں وزن کم کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ مشعل اوباما نے بچوں کو زبانی درس تو دیا ہی ساتھ ہی عملی نمونہ بھی پیش کیا اور بچوں کے ساتھ اچھل کود شروع کر دی۔ مشعل اوباما نے بچوں کو ترغیب دی کہ امریکا میں موٹاپے کوختم کرنے کے لئے کم از کم ایک گھنٹے تک مختلف کھیلوں میں حصہ لیں۔

تبصرے بند ہیں.