Latest National, International, Sports & Business News

مولانا فضل الرحمن کاحکومت کیخلاف اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جے یو آئی کے ملین مارچ کی کامیابی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں جب کہ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف بہت جلد اسلام آباد میں بھی ایک تاریخی ملین مارچ ہوگا۔دورہ جوہرآباد کے دوران حکیم رشید احمد ربانی کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت تصور ہوئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں رہا۔ روپے کی قدر میں کمی حکمرانوں کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اْنھوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے دعویداروں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی اپنا کر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام موجودہ ظالم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور اْن کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.