کراچی: کراچی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے پولیس کی جانب سے دائر جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ضلع وسطی میں درج مقدمے کے سلسلے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو کراچی کی ڈیوٹی مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی حکام نے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ریمانڈ کی درخواست پر فوری فیصلہ سنایا جائے۔سٹی کورٹ میں بجلی کی بندش کے باعث عدالتی کارروائیاں متاثر ہوئیں اور امور معطل ہوگئے۔ اس دوران وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی ضمانت درخواست پر زبانی فیصلہ دے دیا جائے، جبکہ ملیر کورٹ پہلے ہی ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج چکی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بجلی کی بحالی کے بعد ہی کوئی حکم جاری کیا جائے گا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر یہ پان یا گٹکے کا مقدمہ ہوتا تو فوری حکم دے دیا جاتا۔تاہم ہر ایف آئی آر میں ریمانڈ کی نوعیت مختلف ہے، کسی مقدمے میں پہلا ریمانڈ ہے، کسی میں دوسرا جبکہ بعض کیسز میں ملزمہ مفرور بھی رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.