Latest National, International, Sports & Business News

مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کا کراچی میں بیٹھنا خوش آئند ہے، مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کا کراچی میں بیٹھنا اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا خوش آئند ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ وقت کا تقاضہ تھا، کراچی میں ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے، کابینہ میں طے کئے گئے اقدامات پر فوری عمل درآمد ہونا چاہئے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ریاستی اداروں کو تمام وسائل فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام ہی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.