Latest National, International, Sports & Business News

محمد حفیظ بائولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے بھارت جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو بائولنگ ایکشن درست کرنے کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور:مشکوک بائولنگ ایکشن پر پابندی کا شکار محمد حفیظ بھارت جائیں گے۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کیا۔ کہتے ہیں کہ قومی آل راؤنڈر کو کیویز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہی بھارت بھیج دیا جائے گا۔ بھارت کے شہر چنائی میں موجود بائیو مکینک لیب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا بائولنگ ایکشن درست کریں گے۔ جس کے بعد ان کا وہیں غیر سرکاری ٹیسٹ بھی ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.