ملک کے غیرملکی قرض پچپن ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

کراچی ()پاکستان کی حکومت کے غیرملکی قرض پچپن ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ، ایک سال کے دوران ایک ارب ، چھہتر کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بنک کے ستمبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران آئی ایم ایف کو ایک ارب ، چوبیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ پاکستان نے پیرس کلب کے بارہ ارب ، پچہتر کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں جبکہ تین ارب پچپن کروڑ ڈالر کے یورو اور سکوک بانڈز بھی جاری کر رکھے ہیں ، پاکستان نے اپریل میں مزید دو ارب ڈالر کے عالمی بانڈ جاری کئے۔

تبصرے بند ہیں.