ہاکی چیمپئنز ٹرافی، کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستان آج نیدرلینڈز کے مد مقابل ہو گ

ہاکی چیمپئنز ٹرافی کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ پُول کے تینوں میچ ہار جانے والی قومی ٹیم آج نیدرلینڈز کے مد مقابل ہو گی۔

بھوینشور: ) بھارت میں جاری ہاکی ایونٹ کا پُول مرحلہ ختم ہو گیا۔ جس میں پاکستان نے ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ بیلجئم، انگلینڈ اور پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں کراری شکست کھانے والی قومی ٹیم پر ایف آئی ایچ قوانین کی مہربانی ہو گئی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل راونڈ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔ دیگر کوارٹر فائنلز بھی گیارہ دسمبر کو ہی شیڈول ہیں۔ ارجنٹائن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ہو گا۔ انگلینڈ اور جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ بیلجئم کا میزبان بھارت سے جوڑ پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.