کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی قانون 2013 کے سلسلے میں اگر کوئی مثبت تجویز آئی تواس کوبلدیاتی قانون میں ترمیم کرکے شامل کیا جاسکتا ہے، ایم کیو ایم سے اس حوالے سے پہلے بھی رابطے میں تھے اوراب بھی ہیں۔ منگل کوجاری بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ بلدیاتی نظام2013 صوبے میں عوام کی مفاداورعوام کواس کابراہ راست فائدہ پہنچانے کی غرض سے بنایاگیاہے،ہرقانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے بلدیاتی نظام2013 کے حوالے سے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے متعدد ملاقاتیں کی تھی اورانھیں مجوزہ مسودہ بھی دیاگیاتھا تاکہ وہ اس پر اپنی تجاویزدے سکیں،آئندہ بھی ایم کیو ایم سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گااوراس حوالے سے ملنی والی ہر بہتر تجویزکوبل میں ترمیم کرکے شامل کرلیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.