Latest National, International, Sports & Business News

لاہور کی مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدراک کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے رات 10 بجے تک مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے تمام مارکیٹیں رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج نے کہا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں۔عدالتی حکم کے مطابق ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے تک بند ہوں گے، جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند ہوں گے۔ اتوار کے روز تمام مارکیٹس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے بند ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.