Latest National, International, Sports & Business News

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا میں مصباح الحق کو آرام دینے کی تجویز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو دورہ جنوبی افریقا کے لیے آرام کی تجویز دی گئی ہے۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی ملاقات میں مصباح الحق کو آرام کا مشورہ دینے کی تجویز دی گئی جب کہ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو مسلسل تنقید کے باعث جنوبی افریقا نھ جانے کا مشوردیا گیا ہے، مصباح الحق کے دورہ جنوبی افریقا نہ جانے کی صورت میں ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ کو ہی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہےتاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کل پی سی بی کے اجلاس میں کیا جائے گا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی اسی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔ واضح رہے کھ جنوبی افریقا سے ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست کے بعد کپتان مصباح الحق کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.