Latest National, International, Sports & Business News

عینی طاہرہ نے اپنے پروڈکشن ہائوس میں پہلے آڈیو گانے کی گانے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

اس پلیٹ فارم سے دیگر پراجیکٹس بھی شروع کئے جائیں گے جس کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہوں ‘ گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک )اداکارہ گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنے پروڈکشن ہائوس اے ٹی پروڈکشن میں اپنے پہلے آڈیو گانے کی گانے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی ۔ بتایا گیاہے کہ عینی طاہر ہ اے ٹی پروڈکشن کے تحت ہی گانے کی ویڈیو بھی بنائیںگی جس کے بعد اسے ریلیز کر دیا جائے گا۔عینی طاہرہ نے کہا کہ ابھی یہ ابتداء ہے اس پلیٹ فارم سے دیگر پراجیکٹس بھی شروع کئے جائیں گے جس کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد سرگرمیاں بحال ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

تبصرے بند ہیں.