لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک)عمر اکمل کیس میں پی سی بی نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر دی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اپیل کا فیصلہ ہمارے لیے آسان نہیں تھا، تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد آزاد ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے پر کچھ تحفظات تھے۔سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ بورڈ نے سوچا کے اپیل کرنا ضروری ہے، پی سی بی کا فیصلے پر پہلا اعتراض یہ تھا کہ کیا کورٹ کو ہمدردانہ رویے کی بنیاد پرسزا کم کرنے کا اختیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کیا تھا،بورڈ نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج فضل میراں چوہان کے سپرد کردیا تھا جنہوں نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔عمر اکمل نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی اور 29 جولائی کو انڈیپنڈنٹ ایڈجیوڈیکیٹر جج نے بلے باز عمر اکمل کے حوالے سے انضباطی کیس سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 3 سالہ پابندی کو کم کرکے 18 ماہ کردیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.