Latest National, International, Sports & Business News

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ’’کل‘‘ شروع ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے

سائوتھ ہیمپٹن (سپو ر ٹس ڈیسک) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 اگست سے روز بائول، سائوتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کرینگے جبکہ پاکستان کی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ پاکستان ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے آخری ٹیسٹ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ انگلش ٹیم کو سیریز جیتنے کے لئے آخری ٹیسٹ کم از کم ڈرا کھیلنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے آخری میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں، اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سخت اور کانٹے دار ہوگی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.