Latest National, International, Sports & Business News

علی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی بازیاب نہ ہوسکے، اغواء میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے چارسدہ میں کارروائی کے دوران علی گیلانی کے اغواء کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو چارسدہ سے مردان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جو افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اغوا کار وزیر افغان مہاجر ہے اور پولیس کی کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.