Latest National, International, Sports & Business News

عسکری گروپ المنصور بریگیڈ نے علی حیدر گیلانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی

کالعدم عسکری گروپ المنصور بریگیڈ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی۔ امریکی جریدے نیوز ویک کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق کالعدم عسکری گروپ المنصور بریگیڈ کے ترجمان ابو یزید نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور عید الفطر کے بعد ان کی وڈیو جاری کی جائے گی جس کے ساتھ ہی ان کی رہائی کے بدلے مطالبات بھی پیش کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 9 مئی کو ملتان میں ان کی انتخابی مہم کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.