Latest National, International, Sports & Business News

عثمان بزدار کا رمضان بازاروں کی سخت چیکنگ کا حکم

سردار عثمان بزدار نےصوبےبھرمیں لگائےگئے309 رمضان بازاروں کی سخت چیکنگ کا حکم دے دیا ۔سردار عثمان بزدار نے خبردار کیاہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔اپنےایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور سیکریٹریز کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں،وہ خود بھی رمضان بازاروں کے دورےکریں گے۔

ان کاکہناتھاکہ اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے،متعلقہ محکمے رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سحر اور افطار کیلئے صوبے بھر میں 2 ہزار دسترخوان بھی لگائے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.