Latest National, International, Sports & Business News

طالبان نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی لگا دی

طالبان نے افغانستان میں وائس آف امریکا اور دیگر چینلز پر پابندی عائد کر دی۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طالبان کی جانب سے وی او اے، ریڈیو لبرٹی اور ریڈیو فری یورپ کی ریڈیو نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان نے پروگراموں کے مواد کے بارے میں موصول ہونے والی شکایات پر چینلز پر پابندی لگائی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے ترجمان نے ان مبینہ شکایات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ، طالبان کی اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے مطابق چینلز پر پابندی آج سے نافذ العمل ہے۔

تبصرے بند ہیں.