Latest National, International, Sports & Business News

ضمنی الیکشن میں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوگیا،الطا ف حسین

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی کردیااورقدرت نے ایم کیوایم پر برسوں سے لگائے جانے والے بیہودہ الزامات کوسراسر جھوٹ، غلط اوربے بنیادثابت کردیا۔ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے اوروہ 1988سے عام انتخابات میں حصہ لیتی رہی ہے اورکراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی رہی لیکن ایم کیوایم کے مخالفین نے کبھی ایم کیوایم کوحاصل ہونے والے عوامی مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیااورایم کیو ایم پر مسلسل یہ الزامات لگائے جاتے رہے کہ ایم کیوایم زورزبردستی اوردھاندلی سے الیکشن جیتتی ہے ،ٹھپہ لگاتی ہے ،ایم کیوایم کے مخالفین کی طرف سے یہ مطالبات کرائے جاتے رہے کہ کراچی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 22 اگست کوکراچی میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے گئے،پولنگ اسٹیشنوں کے باہر،پولنگ بوتھ کے اندرہرجگہ فوج تعینات تھی اوراللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اس کے باوجودلوگ بڑی تعداد میں نکلے اورانھوں نے بھاری تعدادمیں ایم کیوایم کوووٹ دیے اورایم کیوایم کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایااورمخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچارکردیا، انتخابات میں دیگرجماعتوں نے اپنی نشستیں ہاریں جبکہ ایم کیوایم نے نشستیں حاصل کیں ۔الطاف حسین سے سابق وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرعاصم حسین نے کئی گھنٹے طویل بات چیت کی اوراہم قومی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے بند ہیں.