Latest National, International, Sports & Business News

صدر نے چوہدری سرور کو گورنرپنجاب بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چوہدری سرور کی پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے صدر آصف زرداری کو چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کیلئے سمری بھجوائی تھی جو صدر زرداری نے منظور کرلی۔ چوہدری سرور برطانیہ میں لیبر پارٹی میں شامل تھے اور پارلیمنٹ کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں۔ چوہدری سرور صوبہ پنجاب میں گورنر کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے برطانیہ کی شہریت ترک کر کے وطن واپس لوٹے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.