Latest National, International, Sports & Business News

شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھتیں اور دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: بارش کے باعث چھتیں اور دیوار گرنے کے واقعات میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صدر فاروق آباد کے علاقے پنڈور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جب کہ صفدر آباد میں مکان کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئیں،گاؤں بدرو کے رہائشی محمد الیاس کے گھر کی چھت گر نے سے محمدالیاس کی اہلیہ آصفہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹاعلی حسن جاں بحق جب کہ ایک رشتے دارمحمد سرفراز زخمی ہو گیا۔ ڈی سی او علی جان نے ضلع بھر میں خستہ حال گھروں میں مقیم خاندانوں کوفوری طورپر سرکاری اسکولز میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.