Latest National, International, Sports & Business News

شفیع جان کے عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنما برہم

خیبرپختوںخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق پر ن لیگی سخت برہم ہوگئے، عطار تارڑ نے کہا شفیع جان زبان کو لگام دیں ورنہ عزت کرانا ہمیں بھی آتا ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بیان پی ٹی آئی کے زہریلے کلچر کی عکاسی ہے۔ایک روز قبل پریس کانفرنس میں معاون خصوصی کے پی شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے پی ٹی آئی والوں کو جنگلی کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ایک سخت بیان ان کے حوالے سے جاری کیا جس پر ن لیگی رہنماؤں نے سخت اظہار برہمی کیا ہے۔وزیر اطلاعات عطا اللہ نے کہا کہ ‏انتہائی گھٹیا گفتگو پہلے بھی کی گئی اور اب بھی کی جا رہی ہے، مشیر اطلاعات کے عہدے پر بیٹھے شخص کی یہ گفتگو کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، اس کی مذمت کرتے ہوئے میں ان لوگوں کو کہوں گا کہ اپنی زبان کو لگام دیں، بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں ورنہ عزت کروانا بھی ہمیں آتی ہے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے معاون خصوصی اطلاعات کے پی شفیع جان کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ یہ بیان پی ٹی آئی کے زہریلے کلچر کی عکاسی ہے، ایک ایسا ذہن جو عمران خان کی قیادت میں تشکیل پایا۔انہوں نے کہا کہ ان کا کلچر خواتین کو غیر انسانی بنا کر پیش کرتا ہے، تشدد کو جائز ٹھہراتا ہے اور عورت سے نفرت کو سیاسی رویے کے طور پر قبول کرتا ہے، یہ سب اتفاقیہ نہیں ہے؛ یہ سکھایا جاتا ہے، اسے فروغ دیا جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے کہ یہ سب خیبرپختونخوا میں ہو رہا ہے، ایک ایسی سرزمین پر جو تاریخی طور پر خواتین کے احترام کے لیے جانی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.