Latest National, International, Sports & Business News

شام میں کرد ملیشیا اور دولتِ اسلامیہ کے درمیان شدید لڑ

مشرقی شام کے قصبے کوبین کی جانب دولتِ اسلامیہ کی پیش قدمی کے دوران کرد ملیشیا اور دولتِ اسلامیہ کے جنگجووں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

دمشق (نیٹ نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کوبین کے مشرقی مضافات میں مارٹر گولے داغے گئے اور وہاں پر بھاری اور چھوٹے اسلحے کے استعمال ہونے کی خبریں ہیں۔ دولتِ اسلامیہ کے ایک ہفتے سے جاری حملے کو پسپا کرنے کے لیے کیے گئے فضائی حملوں کے باوجود وہ کیوبین کے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر ترکی نے کہا ہے کہ وہ کیوبین کو شدت پسندوں کے ہاتھوں قبضہ ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ خبر رساں ادارے اے پی نے عراقی محکمہ دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے شمالی عراق میں ایک سرکاری ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ دولتِ اسلامیہ کی طرف سے کیوبین پر قبضے کے لیے 15 ستمبر سے عسکری کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 160000 شامی شہری سرحد پار ہجرت کر گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.